Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اب تک 26 ٹیسٹ، 35 ایک روزہ اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن انہوں نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور نہیں کی۔ ٹم پین نے 125 فرسٹ کلاس میچوں میں بھی صرف دو سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری 2006 میں اسکور کی تھی جس کے 13 سال بعد انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں دوسری سنچری اسکور کی ہے۔ ٹم پین نے شیفیلڈ شیلڈ میں تسمانیہ ٹیم کی جانب سے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کی۔
انہوں نے 208 گیندوں پر 121 رنز بنائے۔ ٹم پین کی سنچری کے بعد جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین ٹم پین میں بہت بہتری آ رہی ہے، مجھے امید ہے وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسی طرح جلد پرفارم کریں گے۔