Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بلوچستان کے خلاف فتح اپنے نام کی اور ان کی کامیابی میں آل راؤنڈر محمد محسن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ خیبرپختونخوا کے خلاف بلوچستان کے اوپننگ بیٹسمینوں نے 65 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر محمد محسن نے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہیں دیا۔
انہوں نے اپنے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ حارث سہیل، حسین طلعت، عمران فرحت اور عماد بٹ ان کا شکار بنے۔ میچ کے بعد محمد محسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث سہیل کی وکٹ ان کے لیے سب سے زیادہ اہم تھی کیونکہ وہ اچھی فارم میں ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سوات کہ حوالے سے سمجھا جاتا ہے کہ وہاں ٹیلنٹ موجود نہیں لیکن وہاں سے بہت کرکٹرز آئے ہیں۔ محمد محسن نے مزید کہا کہ اچھی پرفارمنس ہمیشہ اعتماد میں اضافہ کرتی ہے اور کوشش کروں گا کہ اگلے میچز میں بھی اچھی کارکردگی جاری رکھوں۔