Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کی طرف سے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رویچندرن ایشون کی بولنگ پرفارمنس نے کئی مرتبہ بھارتی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ حیران کن طور پر ایشون اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد ان آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہوں یا اسٹورٹ براڈ یا پھر آسٹریلیا کے نیتھن لائن سب ہی ایشون سے پیچھے ہیں۔
ایشون نے اب تک 125 اننگز میں 356 شکار کیے ہیں اور وہ گزشتہ آٹھ سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ دیگر بولرز زیادہ میچ کھیل کر بھی ایشون سے پیچھے ہیں۔
نیتھن لائن نے 168 اننگز میں 355، جیمز اینڈرسن نے 162 اننگز میں 335 اور اسٹورٹ براڈ نے 169 اننگز میں 355 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں پانچواں نمبر سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ کا ہے جنہوں نے 323 شکار کیے ہیں۔