Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عباس نے 2017 میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا اور انہوں نے ٹیم میں شامل ہوتے ہی اپنی کارکردگی سے خود کو منوا لیا تھا لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک اور فاسٹ بولر ہیں جو کافی عرصے سے قومی ٹیم میں بلاوے کے منتظر ہیں۔
فاسٹ بولر تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کر رہے ہیں اور فرسٹ کلاس میں ان کے اعدادوشمار محمد عباس سے بھی شاندار ہیں۔ تابش خان نے 122 میچوں میں 552 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے 36 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 7 مرتبہ دس وکٹیں اپنے نام کیں۔
دوسری جانب محمد عباس کا ریکارڈ دیکھا جائے تو انہوں نے 101 میچوں میں 445 شکار کیے ہیں۔ تابش خان نئی گیند کرنے میں بھی بہت ماہر ہیں۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق محمد عامر اور وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں تابش خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں موقع دینا آئیڈیل ثابت ہو سکتا ہے۔