Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کافی عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں اور ٹیم منیجمنٹ بھی ان کی فارم کو لے کر پریشان ہے۔ دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم کے پارٹنر کی تبدیلی خارج از مکان نہیں اس لیے مصباح الحق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پر نظریں جما لی ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہ بننے والے اوپنر امام الحق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھواں دھار اینٹری کی ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پہلا میچ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مابین کھیلا گیا۔ بلوچستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے امام الحق نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
اوپنر نے یہ رنز 51 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت بنائے لیکن امام الحق کی زبردست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور بلوچستان کو خیبرپختونخوا کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔