Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد گزشتہ لمبے عرصے سے بیٹنگ کے شعبے میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش شکست پر بھی کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔
انہوں نے اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرفراز احمد نے فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کی موجودگی میں اسد شفیق نے سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلے میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔ ٹاس کے موقع پر بھی اسد شفیق نے سندھ کی نمائندگی کی جبکہ سرفراز احمد وارم اپ ہوتے دکھائی دئیے۔
سندھ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے سرفراز احمد کے قیادت سے دستبردار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی میچز کے بعد سرفراز احمد پھر سے سندھ کی ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔