Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کو ہیروپنتی مہنگی پڑ گئی۔ مچل مارش ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مارنے کے بعد ہاتھ زخمی کروا بیٹھے۔ مچل مارش شیفلڈ شیلڈ کرکٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تسمانیہ کے خلاف میچ میں وہ 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹرن آسٹریلیا کے اعلامیے کے مطابق مچل مارش کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تین سے چار روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم جمعہ سے وکٹوریا کے خلاف مدمقابل ہو گی اور اگلے میچ میں ان کی شرکت کا امکان انتہائی کم ہے۔
مچل مارش کو ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اگر ان کی انجری سنگین نوعیت کی ہوئی تو آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو سکتی ہے۔