Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی سرزمین پر ناقابل شکست ٹیم بنتی جا رہی ہے۔ بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر لگاتار گیارہویں سیریز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز 601 رنز بنا کر ڈیکلئیر کی۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 275 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی۔ دوسری اننگز میں بھی پروٹیاز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے نتیجے میں انہیں ایک اننگز اور 137 رنز کی شکست ہوئی۔
لگاتار 11 ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ آسٹریلیا نے 1994 سے 2000 اور 2004 سے 2008 تک دو مرتبہ اپنی سرزمین پر لگاتار دس، دس سیریز اپنے نام کی تھیں۔