Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کے خلاف 101 رنز کی اننگز کھیل کر قائم کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو 3 وکٹوں کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
انہوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری لیسسٹرشائر کے خلاف پریکٹس میچ کھیلتے ہوئے اسکور کی تھی۔ اس کے بعد بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمپشائر کے خلاف ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
ایک سال کے عرصے میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 2016 میں 29 اننگز کھیلتے ہوئے چار سنچریاں بنائیں تھیں۔ کرس گیل نے بھی ایک سال کے دوران چار سنچریاں اسکور کیں لیکن انہوں نے یہ کارنامہ 31 اننگز میں انجام دیا۔