Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کی مدد سے سری لنکا کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنایا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو قیام کے دوران صدارتی سطح کی سیکیورٹی دی گئی۔ سری لنکن اخبار کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی ڈی سلوا بہت زیادہ سیکیورٹی سے پریشان نظر آئے۔
شامی ڈی سلوا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تین، چار دن قیام کیا اور اتنی زیادہ سیکیورٹی سے میں بھی اکتا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اگر پاکستان میں کھیلنی ہے تو اس حوالے سے ہمیں اپنے پلئیرز اور اسٹاف سے دوبارہ بات کرنا ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے حکام سے رابطہ کر کے صدر کے بیان پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔ پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو گالف کھیلنے اور شاپنگ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن سری لنکا کرکٹ نے اسے خود مسترد کر دیا تھا۔