Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کرکٹر سورو گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ بلامقابلہ اس عہدے کے لیے منتخب ہو جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سورو گنگولی نے کہا کہ یقیناََ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ میں نے ٹیم کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ قیادت بھی کی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ گزشتہ تین سال میں اس کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بننے کی بعد میری پہلی ترجیح فرسٹ کلاس کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنا ہو گی۔
سورو گنگولی نے مزید کہا کہ میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کو تین سال سے درخواست کر رہا ہوں لیکن وہ میری بات نہیں سن رہے اس لیے میں نے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہوا ہے۔