Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا میچ سینٹرل پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا گیا۔ سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے باوجود سینٹرل پنجاب کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا۔
کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور سینٹرل پنجاب کی ٹیم 188 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
جواب میں سندھ نے زبردست کھیل پیش کیا۔ اوپنر خرم منظور نے سندھ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ کپتان اسد شفیق نے 23 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ دل دیا۔
اسد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سرفراز احمد نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انور علی نے 10 گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔ سنسنی خیز مقابلے میں سندھ کی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا۔