Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن بورڈ فیلڈنگ کوچ کے لیے ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز اور بولنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جونٹی رہوڈز کو دنیائے کرکٹ کا بہترین فیلڈر مانا جاتا ہے۔
وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ممبئی انڈینز کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے کے لیے بھی درخواست جمع کروائی تھی۔ کچھ عرصہ قبل جونٹی رہوڈز سری لنکا میں موجود تھے جہاں انہوں نے سکول کی ٹیموں کو ٹریننگ دی۔
بولنگ کوچ کے لیے بریٹ لی کا نام گردش کر رہا ہے جنہوں نے انٹرنینشل کرکٹ میں 718 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ماضی میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی سری لنکن بولرز کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔