آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے خیال میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ دوبارہ ٹیسٹ کپتانی حاصل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ پچھلے 18 ماہ میں میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق بن گیا ہے اور وہ میرے ساتھ ایمانداری سے گفتگو کرتے ہیں۔
آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایشز سیرز کے دوران وہ کتنی تھکاوٹ کا شکار تھے اور اگر وہ کپتانی کا بوجھ بھی چاہتے ہیں تو ہمیں اس حوالے سے پہلے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی سلیکٹرز میں شامل ہوں اور ہم سب مل کر اس حوالے سے پلان کریں گے کہ اسمتھ کے لیے کون سا فیصلہ بہترین ہے۔ جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ ٹم پین بہت اچھے طریقے سے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ کتنی دیر تک کھیلنا چاہتے ہیں اس کا انحصار ان پر ہی ہے۔