Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران نذیر نے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں اچھی پرفارمنس رہی تو پی ایس ایل بھی ٹارگٹ پر ہے اور اگر میری پرفارمنس اچھی رہی تو کم بیک بھی ممکن ہے۔
جارحانہ بیٹسمین نے کہا کہ میں کبھی ڈر کر نہیں کھیلا، ہمیشہ اپنی گیم کھیلی اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہوتے تھے تو ہمارے بڑے ہمیں ڈانٹتے تھے مگر اب وہ چیز نظر نہیں آتی۔
عمران نذیر نے کہا کہ کھلاڑی ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوئے جا رہے ہیں، مصباح الحق ابھی آئے ہیں انہیں بہت سارے کرکٹرز کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد ناقص فارم کا شکار ہیں، وہ کپتان ہیں اور گراؤنڈ میں بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں مگر انہیں ہر گیند کے بعد بولر کو نہیں سمجھانا چاہیے کیونکہ پٹائی کے بعد بولر خود ہی دباؤ میں ہوتا ہے۔