Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سرفراز احمد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سندھ کی ٹیم میں بطور کپتان شامل ہوئے اور ٹرافی کی رونمائی میں بھی بطور کپتان ہی شرکت کی مگر اچانک انہوں نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ کر کمان اسد شفیق کے حوالے کر دی۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے کپتانی چھوڑی۔
کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی فارم بھی بحال ہونے لگی ہے۔ پہلے میچ میں سرفراز احمد نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 18 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے بعد بلوچستان کے خلاف بھی سرفراز احمد نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے لیکن بلوچستان کے خلاف سرفراز احمد اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔