پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹرز کی بہتری کے بعد امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز اور امپائرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ 13 امپائرز اور 5 میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے امپائرز اور میچ ریفریز کی آمدنی دس فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
امپائرز میں خالد محمود، آل حیدر، احمد شہاب، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور طاہر رشید شامل ہیں۔ میچ ریفریز میں افتخار احمد، محمد انیس، علی نقوی، محمد جاوید اور عزیز الرحمان شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کے ساتھ ہی گذشتہ تین ماہ کی تنخواہیں بھی ادا کر دی ہیں۔ پاکستان کے ٹاپ امپائر علیم ڈار گزشتہ کافی سال سے امپائرز اور میچ ریفریز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔