Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019 کے متنازع فائنل کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے باؤنڈری کاؤنٹ کا قانون ختم کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ سخت مقابلے کے بعد ٹائی ہوا جس کے بعد سپر اوور میں بھی اسکور برابر رہا لیکن باؤنڈری زیادہ لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔
ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ اس قانون کے تحت ہونے پر کرکٹرز اور کرکٹ ماہرین نے کافی تنقید کی تھی جس وجہ سے آئی سی سی نے یہ قانون ختم کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق سپر اوور برابر ہونے کی صورت میں پھر سے سپر اوور کرایا جائے گا اور جب تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سپر اوور ہوتے رہیں گے۔ آئی سی سی نے کرکٹ کمیٹی کی تجویز کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔