Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سدرن پنجاب کے خلاف کھیلا اور کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ ناردرن ٹیم کی مضبوط بولنگ لائن اپ کے سامنے سدرن پنجاب کی ٹیم صرف 136 رنز ہی بنا سکی۔ سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور محمد عامر نے 2 شکار کیے۔
ہدف کے تعاقب میں عمر امین نے نصف سنچری اسکور کی اور آصف علی نے 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ آصف علی نے 24 گیندوں پر 44 اسکور کیے تھے اور فیلڈنگ کے دوران تین اہم کیچ بھی پکڑے جس وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میچ کے بعد آصف علی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ بیٹسمینوں کے لیے سازگار نہیں تھی، بیٹنگ کرنا مشکل تھا اس لیے میری کوشش تھی کہ آخر تک پچ پر کھڑا رہوں اور میچ ختم کروں۔
انہوں نے کہا فیصل آباد میرا ہوم گراؤنڈ ہے، یہاں کی کنڈیشنز سے بہت اچھی طرح واقف ہوں اور کوشش کروں گا ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتا رہوں۔