Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے بعد سے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو کرکٹ سرگرمیوں سے دور رکھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ ایک موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا ایم ایس دھونی کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی ٹیم اور بھارت میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ خدمات انجام دی ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ دھونی نے بھارتی ٹیم کو بہت کامیابیاں دلائیں ہیں جس کے بعد ان کا حق بنتا ہے کہ فیصلہ کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔ شین واٹسن نے مزید کہا کہ دھونی فٹ ہیں اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ زبردست وکٹ کیپنگ کرتے ہیں۔ شین واٹسن کا خیال ہے کہ مہندر سنگھ دھونی بھارتی ٹیم کے لیے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔