بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے طاقتور کرکٹ بورڈ سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بی سی سی آئی کو دیگر بورڈز یا آئی سی سی کے فیصلوں کے خلاف کھڑنے ہونے کی عادت ہو گئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مخالفت کر دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چاہتا ہے کہ ہر دو سال بعد ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہر سال کروا دیا جائے جبکہ چار سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والا عالمی کپ 3 سال بعد کرایا جائے۔ ان اہم تبدیلیوں کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی زیادہ منافع حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کی مخالف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت میں براڈکاسٹر کے منافع میں کمی آ جائے گی۔