Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان ٹیم کا پاکستان میں دورہ کامیاب بھی رہا۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ کلین سویپ کیا۔ دورہ پاکستان پر سری لنکا کے کھلاڑیوں کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
اپنے وطن لوٹتے ہی سری لنکن کھلاڑیوں نے نقص نکالتا شروع کر دیے۔ دنوشکا گوناتھیلاکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہوٹل وغیرہ سب اچھا تھا لیکن میں ایک مرتبہ بھی ہوٹل سے باہر نہیں جا سکا۔
انہوں نے کہا یہ میرے لیے ایک طرح کا ذہنی دباؤ تھا، ہم جب کرکٹ کھیلتے ہیں تو پہلے ہی دباؤ میں ہوتے ہیں، ہوٹل واپس جانے کے بعد باہر جانا ممکن نہیں تھا اور میں سمجھتا ہوں پاکستان میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں۔