Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا چوتھا میچ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں عماد بٹ کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت بلوچستان کو ایونٹ میں فتح ملی۔ عماد بٹ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں انہوں نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر تین شکار کیے۔
اس شاندار کارکردگی پر عماد بٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں اور یہ میری محنت کا ہی نتیجہ ہے۔
عماد بٹ نے کہا کہ میں نے جتنی شارٹس ماریں وہ سب مجھے پسند آئیں لیکن فاسٹ بولر محمد حسنین کو مڈ وکٹ پر جو چھکا مارا وہ زیادہ اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی اس لیے مختلف وارئٹی کی بولنگ کی۔