Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 کا میلہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی ہیں۔ سندھ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو کرنا تھی لیکن انہوں نے یہ ذمہ داری ٹیم کے سینیئر کھلاڑی اسد شفیق کو سونپ دی۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے کپتانی اس لیے چھوڑی کیونکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سخت لہجے میں ان کی انفرادی کارکردگی پر سوال اٹھایا تھا جس پر سرفراز احمد نے فوری ردعمل دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے صحافی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کی ایکریڈیشن منسوخ کر دی اور اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صحافی کے رویے پر اسپورٹس جرنلسٹس کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔