Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے اور نیپال کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رواں سال جولائی میں زمبابوے کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت پر اس کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ میں زمبابوے کی وزیر کھیل کا زمبابوے کرکٹ کی بحالی کے عزم کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ششانک منوہر نے کہا کہ ان کی زمبابوے کرکٹ کی حمایت میں کام کرنے کی خواہش واضح تھی اور انہوں نے آئی سی سی بورڈ کے طے کردہ شرائط کی غیرمشروط پابندی کی ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کی رکنیت 2016 میں حکومتی مداخلت پر معطل کی گئی تھی اور آئی سی سی نے آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجے میں نیپال کرکٹ کی 17 رکنی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا انتخاب رواں ماہ میں مکمل ہوا۔