Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تین سال پہلے متنازع طریقے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی پوزیشن سے ہاتھ دھونے والے فِل سمنز کو دوبارہ کیریبین ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ فِل سمنز کو چار سال کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کیریبین ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی ریس میں انہوں نے ڈیسمونڈ ہینس اور فلائیڈ ریفر کو شکست دی۔
فل سمنز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ نے یہ کہہ کر عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا کہ ہمارے ان سے کلچرل اور اسٹرٹیجک اختلافات ہیں۔ ورلڈکپ 2019 میں وہ افغانستان ٹیم کے ہیڈکوچ تھے۔
تین روز قبل کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا ٹائٹل جیتنے والی بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی کوچنگ کی ذمہ داریاں فِل سمنز کے سپرد تھیں۔ اس کے علاوہ وہ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔