Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے لیجنڈری سابق کرکٹر جاوید میانداد نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ وہ کرکٹ میں پی ایچ ڈی ہیں اور ان کے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے رابطہ کرے اور وہ تمام مسائل کا حل بتائیں گے۔
انہوں نے مصباح الحق کو کئی عہدے دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں کئی اسٹارز اور کام کے لوگ موجود ہیں تو ایک شخص کو اتنے عہدے دینا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک دائرے کی طرح چل رہا ہے اور آگے جا کر یہی چیزیں دوبارہ بھی ہوں گی۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ کوچ پر کرکٹ نہیں چلتی، ٹیم کو اچھا گائیڈ کرنے والے کی ضرورت ہے جو خود میچز کی حکمت عملی بنائے۔