Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپر اوور میں میچ ٹائی ہونے کی صورت میں باؤنڈری کاؤنٹ قانون کا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی جگہ سپر اوور ہی کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں اب جب تک میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا سپر اوورز ہوتے رہیں گے۔
ورلڈکپ فائنل 2019 میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ برابر رہا تھا جس کے بعد سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ انگلیںڈ کو زیادہ باؤنڈریز لگانے پر فاتح قرار دیا گیا جس وجہ سے آئی سی سی پر کافی تنقید ہوئی تھی۔
قانون تبدیل کرنے پر نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے آئی سی سی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیٹینک پر برف کی نشاندہی کرنے والی اچھی دوربین کی تلاش آئی سی سی کا اگلا ہدف ہو گا یعنی اس قانون کی تبدیلی میں بہت دیر کر دی گئی۔