آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مارنے کے بعد ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔ مچل مارش شیفلڈ شیلڈ کرکٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے تھے اور تسمانیہ کے خلاف میچ میں وہ 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصہ میں ایسا کیا۔ اطلاعات کے مطابق کہ مکا مارنے سے مچل مارش کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے اور وہ تقریباََ چھ ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ مچل مارش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی ہابر ہو گئے ہیں۔ مچل مارش کا کہنا ہے کہ میرے سے غلطی ہوئی اور اس غلطی سے سیکھوں گا، میری یہ جذباتی غلطی دیگر جذباتی پلیئرز کے لیے مثال ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا آئندہ ماہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔