Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کیریبین پریمیر لیگ سے فراغت کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جس کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی ایک، دو روز میں فیصل آباد آمد متوقع ہے۔
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ایک بار شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں مصباح کی نگاہیں دونوں کی فارم اور فٹنس پر مرکوز ہوں گی۔
کیریبین پریمیر لیگ میں شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کو فائنل میں پہنچایا جبکہ محمد حفیظ لیگ میں خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔