Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انگلینڈ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔ جوفرا آرچر کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہماری ٹیم فتح اپنے نام کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل دو ٹائٹل جیت کر انگلش ٹیم ایک تاریخ رقم کر سکتی ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شروعات ورلڈکپ 2019 کی کامیابی کے ساتھ کی تھی، امید ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کریں گے۔
جوفرا آرچر نے بتایا کہ کافی عرصے سے ایک طرح کا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے، ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی کم عمر ہیں اور جب ٹیم کمبی نیشن اچھا ہو کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا۔