Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ تین سال میں مختصر فارمیٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان نمبرون پوزیشن پر موجود ہے۔ شاداب خان رواں برس ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں لیکن پاکستان کو نمبرون ٹیم بنانے میں ان کا بہت اہم کردار رہا ہے۔
2017 سے اب تک قومی ٹیم نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں فتح سمیٹی ہے جن میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کے ایوارڈز آل راؤنڈر شاداب خان نے حاصل کیے۔ شاداب خان کو 26 میں سے چھ مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاداب کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے تین، تین مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شاداب خان نے 35 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 46 شکار کیے۔
اگر ان 26 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شاداب خان کی پرفارمنس دیکھی جائے تو انہوں نے 14.90 کی اوسط سے 42 وکٹیں حاصل کی ہیں۔