آئندہ سال بھارت میں ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں کئی سابق اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز فروری 2020 میں ہو گا اور بھارت کے مختلف شہروں میں اس کے میچز کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ تمام کھلاڑی ایکشن میں ہونگے جو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ابھی تک صرف چند نام ہی سامنے آئے ہیں جس میں بھارت کے عظیم سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کا نام شامل ہے۔ ساوتھ افریقہ کے جونٹی رہوڈز اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی بھی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں بھارت، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے سابق کرکٹرز حصہ لیں گے۔ سیفٹی روڈ کے نام سے ٹورنامنٹ 2 فروری سے 16 فروری تک کھیلا جائے گا۔