Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز شائقین کرکٹ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن اور سینٹرل پنجاب کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ناردرن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے مثبث ثابت بھی ہوا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی دھواں دھار اننگز کی بدولت ناردرن ٹیم نے سینٹرل پنجاب کو 223 رنز کا ہدف دیا۔
آصف علی نے صرف 35 گیندوں پر 10 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کی برق رفتار اننگز رائیگاں گئی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت پہاڑ جیسے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
آصف علی نے ٹورنامنٹ کے 2 میچوں میں 233 کے اسٹرئیک ریٹ سے 137 رنز اسکور کیے ہیں۔ آصف علی ٹی ٹوئنٹی میچ کی ایک اننگز میں 10 چھکے لگانے والے پاکستان کے صرف تیسرے بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل بلال آصف اور کامران اکمل یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔