Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویمن ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ دو روز قبل آئی سی سی نے بھی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں اضافہ کیا تھا۔
آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 320 فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ رنراپ ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ورلڈکپ میں ہماری ویمن ٹیم نے ٹائٹل جیتا تو انہیں 6 لاکھ امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا حکام کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافے کا مقصد ویمن کرکٹرز کو مینز کرکٹرز کے برابر لانا ہے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز دیئے جاتے ہیں۔