Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ دنیا میں کہیں بھی لیگز کھیل کر دولت کما سکتے ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ لیکن جب ملک کے لیے کھیلنے کی بات آتی ہے تو میرے لیے اصل کرکٹ ٹیسٹ میچز ہی ہیں۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض نے کچھ عرصہ قبل ٹیسٹ کرکٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔
محمد عامر اور وہاب ریاض نے طویل دورانیے کی کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور لمبے عرصے تک کرکٹ کے میدانوں میں ملک کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز رواں سال ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلی تھی جس میں قومی ٹیم کو کلین سویپ شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے اگلی ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں کھیلنی ہے۔