Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں اگلے سال جولائی میں "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ شیڈول ہے جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی بھی لگائی جائے گی۔ محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کو ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
عثمان خان شنواری، محمد عباس، آصف علی، عماد وسیم اور وہاب ریاض بھی اس ریس میں شامل ہوں گے۔ عمر اکمل، حسن علی، حسین طلعت اور فخر زمان بھی "دی ہنڈرڈ" کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔
امام الحق، محمد عرفان، حارث سہیل، یاسر شاہ، صہیب مقصود، عدیل ملک، محمد رضوان، اسامہ میر، افتخار احمد، سیف بدر، جنید خان، کامران اکمل، محمد نواز، اسد شفیق، یاسر شاہ، احمد شہزاد، سہیل تنویر، میر حمزہ اور عامر یامین کو بھی ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔