Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور واحد ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کیریبین پریمیر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے برینڈن کنگ کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان کے دورہ ویسٹ اںڈیز کا آغاز 5 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔
ون ڈے اسکواڈ: کیرون پولارڈ (کپتان)، نکولس پورن، ایوین لیوائس، شمرون ہیٹمائر، شیرفین ردرفورڈ، برینڈن کنگ، فیبین ایلن، جیسن ہولڈر، ہیڈن والش جونیئر، لینڈل سمنز، کھری پیئر، شیلڈن کوٹریل، دنیش رامدین، کیسریک ویلیمز اور الزاری جوزف۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: کیرون پولارڈ (کپتان)، شائی ہوپ، ایوین لیوائس، شمرون ہیٹمائر، سنیل امبریس، نکولس پورن، برینڈن کنگ، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، ہیڈن والش جونیئر، کھری پیئر، شیلڈن کوٹریل، کیمو پال، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ۔
ٹیسٹ اسکواڈ: جیسن ہولڈر (کپتان)، شائی ہوپ، جان کیمپبل، کریگ بریتھویٹ، شمرون ہیٹمائر، شمرا بروکس، روسٹن چیز، شین ڈورچ، سنیل امبریس، جومل واریکن، راحقیم کارنوال، کیمر روچ، کیمو پال اور الزاری جوزف۔