Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ 12 سال تک منسلک رہنے والے اینڈی فلاور کو ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز مراٹھا عرابینز نے اپنا ہیڈکوچ مقرر کر لیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کا انڈین پریمیر لیگ میں کسی فرنچائز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
اینڈی فلاور نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے انگلش کرکٹ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور اب میں مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں جدت لوگوں کو متوجہ کرتی ہے اور ٹی ٹین لیگ یہی کردار ادا کر رہی ہے۔
اینڈی فلاور کے دور میں انگلینڈ نے 2010 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا، انگلیںڈ نے بھارت اور آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر بھی شکست دی اور انگلش ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون ٹیم بھی بنی تھی۔