Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے دہلی بُلز کی ٹیم میں چار پاکستانی کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں شعیب ملک، عامر یامین، سہیل تنویر اور محمد حسنین شامل ہیں۔ دہلی بُلز کے آئیکون پلئیر اوئن مورگن ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دہلی بُلز اسکواڈ: اوئن مورگن، شعیب ملک، محمد حسنین، سہیل تنویز، عامر یامین، ظہیر خان، عادل رشید، محمد نبی، کوشال پریرا، شیرفین ردرفورڈ، محمد عثمان، وحید احمد، ٹوبائس وائزی، علی خان اور پال اسٹرلنگ۔
محمد عامر ابوظہبی، وہاب ریاض ناردرن وارئیرز، محمد عرفان مراٹھا عرابینز اور انور علی دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 14 سے 24 نومبر تک کھیلی جائے گی۔