Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ منعقد ہوا جس میں قلندرز سمیت تمام آٹھ ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا انتخاب مکمل کر لیا۔ قلندرز ٹیم کے آئیکون پلئیر شاہد آفریدی ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت سہیل اختر کریں گے جن کی قیادت میں لاہور قلندرز نے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹام بینٹن ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ قلندرز ٹیم کے ہیڈکوچ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید ہوں گے جو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے بھی ہیڈکوچ ہیں۔
قلندرز اسکواڈ: سہیل اختر (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران نذیر، محمد حفیظ، عماد وسیم، فہیم اشرف، حارث رؤف، لیوک رونکی، کرس جورڈن، ٹام بینٹن، فِل سالٹ، احسن مرزا، دلبر حسین، معاذ خان اور ماجد۔
ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہو گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔