Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنینشل ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کرکٹر بابر اعظم ایک سال میں کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے رواں سال 35 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 44.03 کی اوسط سے 1409 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔
رواں سال بابر اعظم نو مرتبہ 50 کا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے خلاف 30 رنز بنا کر اپنے کیا۔ بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں سب سے زیادہ 1386 رنز اسکور بنائے تھے۔
رواں سال اگر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹسمینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اس فہرست میں بھی بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز دوسرے، کیرون پولارڈ تیسرے، کولن انگرام چوتھے اور شین واٹسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔