سری لنکا کو کرکٹ کا واحد عالمی کپ جتوانے والے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا بھی اپنے بورڈ کے رویے سے ناراض نظر آ رہے ہیں۔ ارجنا راناٹنگا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اندازہ ہے جب آپ اپنے ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلتے تو آپ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سری لنکن بورڈ کو اندازہ نہیں ہے کہ ماضی میں پاکستان نے ہماری کتنی مدد کی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مشکل ہے تو معاملات کو عوامی سطح پر زیربحث مت لایا جائے بلکہ بند کمرے میں ان پر بات ہونی چاہیئے۔ یاد رہے کہ سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی ڈی سلوا، چیف سلیکٹر اشنتھا ڈی سلوا اور چند کرکٹرز نے وطن واپس جا کر دورہ پاکستان کے حوالے سے نامناسب بیانات دیئے تھے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔