Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اویس ضیاء اور بسمہ اللہ خان کی زبردست بیٹنگ کی بدولت بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کی مضبوط ٹیم کو شکست دے دی۔ میچ میں بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کی مگر اوپنر امام الحق جلد آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ کے لیے اویس ضیاء اور بسم اللہ خان کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
دونوں کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 جبکہ بسم اللہ خان نے 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ ایونٹ میں اب تک اویس ضیاء اور بسمہ اللہ خان زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اویس ضیا تین میچوں میں 164 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر ہیں۔ بسمہ اللہ خان نے تین میچز میں 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 107 رنز بنائے ہیں۔