پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹیم میں فٹنس کلچر پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں فٹنس کلچر کی کمی کے ساتھ ساتھ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو ٹریننگ سے بھاگتے ہیں۔ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ نے بتایا کہ ٹیم میں معیاری اسپنرز اور آل راؤنڈرز کی بھی کمی ہے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح الحق کو فیصلوں کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ ملاقات میں کپتانی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا لیکن سرفراز احمد کا بہتر متبادل نہ ہونے کی صورت میں انہی ہی کپتان رکھنے پر اتفاق ہوا تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہی کریں گے۔