Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی جونیئر ٹیموں اور قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے پہلے سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد اسی ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد بنگلہ دیشی سیکیورٹی وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا۔
دونوں بورڈز کے درمیان دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر بات چیت جاری ہے اور بی سی بی کی جانب سے پی سی بی کو گرین سگنل بھی دے دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی خواتین اور انڈر-16 ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
اگر یہ دونوں دورے کامیاب رہے تو بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بھی پاکستان آ سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے پی ایس ایل کے دوران بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔