Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کمر کی انجری ان کے لیے درد سر بن گئی ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد اب ان کی دورہ آسٹریلیا میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کی فٹنس کا ایک مرتبہ پھر جائزہ لیا گیا ہے مگر وہ انجری سے ابھی تک صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں اور انہیں مزید آرام کی ضرورت ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان اسی ہفتے کیا جا سکتا ہے جس میں حسن علی شامل نہیں ہوں گے۔ حسن علی نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈکپ میں 16 جون کو بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔
پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز تین نومبر سے ہو گا۔ تین، پانچ اور آٹھ نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جس کے بعد 21 نومبر سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔