پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنی آل ٹائم فیورٹ پاکستان ون ڈے الیون کا انتخاب کر لیا ہے۔ کامران اکمل نے اپنے وقت کے مایہ ناز بطور اوپنر سعید انور کو چنا اور ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بابر اعظم کو منتخب کیا جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے محمد حفیظ کا انتخاب کیا۔ دوسری جانب کامران اکمل اپنے بھائی کو اس موقع پر بھی نہیں بھولے اور چوتھے نمبر پر ان کو اپنی آل ٹائم فیورٹ میں شامل کر لیا۔ نمبر پانچ اور چھ کے حق دار شعیب ملک اور شاہد آفریدی ٹھہرے۔ کامران اکمل نے لمبی بیٹنگ لائن کو ترجیح دیتے ہوئے ساتویں نمبر پر آل راؤنڈر عبدالرزاق کو رکھا اور خود کو بطور وکٹ کیپر بیٹسمین چنا۔ انہوں نے فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ اسپنر ثقلین مشتاق بھی ان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔