آئندہ سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز میزبان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ضرور شیڈول ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے گروپ میچز میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ کرانے پر سوچ بچار کر رہا ہے۔ وارم اپ میچز کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چاہتا ہے کہ 18 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا وارم اپ میچ کرایا جائے۔ آئی سی سی نے اس حوالے سے دونوں ملکوں کے بورڈز سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔