Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ وقار یونس نے عہدہ سنبھالتے ہی ٹیم کی فاسٹ بولنگ بیٹری کو مضبوط بنانے کے لیے نئے بولرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینا ضروری ہے۔ بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ کچھ نوجوان فاسٹ بولرز نظر میں ہیں جنہیں طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے محمد موسیٰ، محمد حسنین، نیسم شاہ اور محمد الیاس کے حوالے سے کہا کہ ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ بولرز مستقبل میں پاکستان ٹیم کی لمبے عرصے تک نمائندگی کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو محمد عباس اور حسن علی کی ضرورت ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی بھی ضرورت ہے لیکن ہمیں نئے فاسٹ بولرز کو موقع دینا ہو گا کیونکہ ہم کچھ فاسٹ بولرز تک محدود نہیں رہ سکتے۔